سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے قیمت

کراچی: سونے کی قیمت نے 600 روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی ایک نئی سطح کو چھو لیا ہے۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے اضافے کے بعد چھ ہزار 303 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پاکستان کے برعکس امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سنے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، اگرچہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات کے باعث یہ کمی محدود سطح پر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں