کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے لئے پاکستان کا شیڈول جاری


اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس کے تحت  ٹیمیں 2023 میں بھارت میں ہونے والے عالمی کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ذرائع  کے مطابق کرکٹ سوپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن مئی 2020 سے لے کر مارچ 2022 تک کھیلا جائے گا جس میں 13 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ تمام ٹیمیں ان دو سالوں کے  دوران  ہوم اور اووے کی بنیاد پر تین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل آٹھ سیریز کھیلیں گی۔

پاکستان کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔

2020 میں پاکستان تین تین میچز پر مشتمل تین سیریز کھیلے گا جن میں دو اووے اور ایک ہوم سیریز ہو گی۔

جولائی میں پاکستان نیدرلینڈ کا دورہ کرے گا، اس کے بعد اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم سیریز کھیلے گی جبکہ دسمبر میں گرین شرٹس زمبابوے کی میزبانی کریں گے۔

سال 2021 میں قومی ٹیم چار سیریز کھیلے گی، جولائی میں انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، ستمبر میں افغانستان کے خلاف جبکہ اکتوبر میں کیویز کے خلاف تین میچز کھیلے جائیں گے۔دسمبر میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا۔

سال 2022 میں مارچ کے مہینے میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں