فکر ضیا دراصل کشمیر و فلسطین کی آزادی ہے، سردار عتیق

فکر ضیا دراصل کشمیر و فلسطین کی آزادی ہے، سردار عتیق

اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے جنرل ضیاالحق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکر ضیا دراصل کشمیر و فلسطین کی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جنوبی ایشیائی ریاستیں آزاد ہیں اس وقت تک جنرل ضیاالحق کا نام رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وہ صدر پاکستان جنرل ضیاالحق کی برسی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف-9 پارک میں منعقدہ ’شہدائے بہاولپور کنونشن‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل ضیاالحق کے صاحبزادے انوارالحق نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم کا کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ امریکہ، روس اور چین نے کہہ دیا ہے کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ نا منظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہے۔

مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے صاحبزادے سردار عتیق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز صرف پشاور میں پانچ لاکھ روپے کے کشمیرکے جھنڈے فروخت ہوئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہونے تک کشمیریوں کو مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کیا افغانستان کی معیشت کمزور ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان نے نیٹو فورسز کو شکست دی ہے۔

پاک فوج کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

جنرل ضیاالحق کے صاحبزادے انوارالحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگ جہاد کو غلط سمجھتے ہیں لیکن ہم آج بھی کشمیر میں جہاد کے لیے جانے کو تیار ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مودی نے جو کام کرنا تھا وہ اس نے کردیا، اب ہم نے کرنا ہے جو بھی کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر اچھے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

انوارالحق نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں میں بند رکھا ہوا ہے اور آج وہاں سب کشمیری رہنما کہہ رہے ہیں کہ ہم نے قائد اعظم کے دو قومی نظریے پر عمل کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں