کشمیر کے لیے مستقل نائب وزیرخارجہ کی نامزدگی کا مطالبہ

وکلا کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی، سراج الحق کا دعویٰ

لاہور/ مریدکے: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر کے لیے مستقل نائب وزیرخارجہ کی نامزدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے جو قدم اٹھائے گی جماعت اسلامی اس کا ساتھ دے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاک فوج کے شہید لانس نائیک تیمور اسلم کی رہائش گاہ پہ اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد وہاں موجود ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔

قاتل مودی نے کاغذ کے ٹکڑے سے کشمیر پر حملہ کیا، کامل علی آغا

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان گیدڑ بھبھکی کے سوا کچھ نہیں ہے اور ہم اس سے ڈرنے یا دبنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایسا کوئی اسلحہ ایجاد ہی نہیں ہوسکا ہے جو ایمان کا مقابلہ کرسکے۔

امیر جماعت اسلامی نے سابقہ حکومتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلط خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ہمیں یہ دن دیکھنا پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے بجائے بھارت کے ساتھ تجارت کی اور موجودہ حکومت نے بھی 48 گھنٹوں میں بھارتی پائلٹ واپس کردیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں جنگ کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، تین پاکستانی فوجی شہید

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی امنگوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے متنبیہ کیا کہ اگر بھارت اپنی ناپاک سازش میں کامیاب ہو گیا تو دریائی پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر کردے گا۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے مرید کے میں منعقدہ جیوے پاکستان کبڈی میچ میں عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو ہمارا پیغام ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ایٹم بم ہے اور ہم ہندوستان کی اقلیتوں کو بھی آزادی دلائیں گے۔

بھارت میں کشمیریوں کے حق میں دعا کرنا بھی جرم بن گیا

ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں کبھی بھی کشمیر کے مسئلے میں سنجیدہ نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیں خود حل کرنا ہوگا وگرنہ عالمی قوتوں کے انتظار میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ بھارت نے ایل او سی پر جو باڑ لگائی ہے وہ حکومت پاکستان ختم کرائے۔

ہریانہ بھارت کے وزیراعلیٰ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وہ کشمیر کی غیرت کو مت للکارے وگرنہ یاد رکھے کہ پاکستان کا ہر بچہ محمود احمد غزنوی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مریدکے کی سرزمین سے مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ 22 کروڑ شیردل جوان موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں