پی ٹی آئی حکومت کل ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی

پی ٹی آئی حکومت کل ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 18 اگست کو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کل ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کرنے جا رہی ہے۔ 18 اگست سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ہو یا ٹین بلین ٹری سونامی ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج کا پر امن پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پر کشش اور حسین منزل ہے۔ پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان کا ایجنڈا “احساس” ہے۔ عوامی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات وزیر اعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’حکومتی معاشی ٹیم سے بہتری کی توقع نہیں‘


متعلقہ خبریں