حکومت کا نیا بلدیاتی نظام بہت طاقتور ہو گا، صمصام بخاری

حکومت کا نیا بلدیاتی نظام بہت طاقتور ہو گا، صمصام بخاری

اوکاڑہ: پنجاب کے صوبائی وزیر صمصام بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کا نیا بلدیاتی نظام بہت طاقتور ہو گا اور اس میں ’پک اینڈ چوز‘ کی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کارکنان کو مایوس نہیں کیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدواران کو بھی پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی۔

پنجاب: بیس ماہ بعد بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ جاری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سلیم صادق کی رہائش گاہ پرپارٹی کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محکمہ مال کے شعبہ اشتمال اراضی کے صوبائی وزیر صمصام بخاری نے اعلان کیا کہ منزلیں آسان کے نام سے کارپٹ سڑکیں بنائیں گے اور اوکاڑہ شہر کے شہریوں کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مستقل حل کرائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو بہادر لیڈر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتح حق و سچ کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا حالیہ اقدام خود اس کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ قوم فکر مند نہ ہو، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا اور بھارت پوری دنیا کے سامنے رسوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر لے جانا بڑی کامیابی ہے۔

پنجاب میں بڑی تعداد میں طلبا کے اسکول چھوڑنے کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر پنجاب نے زور دے کر کہا کہ قوم اپنے فرقہ وارانہ اختلافات کو ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو پیغام جانا چاہیے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام کے لیے اربوں روپے کے پروجیکٹس لے کرآ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ موٹر وے سے اوکاڑہ کو لنک کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اوکاڑہ دیہی روڈ کی ازسر نو تعمیر کرائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں