کشمیر پر تین جنگیں لڑچکے، چوتھی کے لیے تیار ہیں: فواد چودھری

فلم پروڈیوسرز کی فواد چودھری سے ملاقات، فلم پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

پیرس: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں چوتھی بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاک فوج اور عوام میں عشق، جذبہ اورجنون تینوں موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگیں عشق، جذبے اور جنون سے لڑی جاتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وہ پیرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جس کا بڑا ثبوت نریندر مودی کے خلاف ہونے والے کامیاب احتجاجی مظاہرے ہیں۔

کشمیر کی حالت زار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ تڑپ اٹھے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ 60 سالوں بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث لایا گیا جو پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابی کا بین ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جرمنی، فرانس اور چین سمیت دنیا کے دیگر بڑے ممالک کو مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے اگاہ کیا گیا۔

فواد چودھری نے اس ضمن میں وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کے وہ مقبول لیڈر ہیں جو اوور سیز پاکستانیوں میں پہلے مقبول ہوئے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: مشاہد اللہ اور فواد چودھری میں جھڑپ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملکی سیاست کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے ادوار میں 24 بلین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک کے نام پرلیا جانے والا غیرملکی قرضہ کہاں گیا؟ عمران خان صرف یہ حساب مانگتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوروں سے پیسہ واپس لینا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔


متعلقہ خبریں