نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کیلئے انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا فیصلہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا فیصلہ کیاہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ  پی سی بی کے زیراہتمام چھ صوبائی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں  19 سے25 اگست تک ٹرائلز منعقد ہوں گے۔

سندھ کے ٹرائلز 19 اور20 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گےاوربلوچستان کے ٹرائلز 22 اور23 اگست کوبگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوں گے ۔

اسی طرح جنوبی پنجاب کے ٹرائلز24اور25 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز بھی 24 اور25 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہونگے

ناردرن انڈر19 ٹرائلز24اور25 اگست کو ڈائمنڈ کلب اسلام آباد میں کیے جائینگے اور کے پی انڈر19ٹرائلز24اور25اگست کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے۔

ذرائع کا کہناہے کہ  ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد 16 ، 16 کھلاڑیوں پرمشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ کیلئے  قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا


متعلقہ خبریں