تحریک انصاف حکومت کا ایک سال اور مہنگائی


کراچی :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےقیام کو ایک سال کا عرصہ گزرگیا لیکن شہری نالاں ہیں کہ مہنگائی کوختم کرنےکا جودعویٰ کیا گیا تھا اس پرعوام کو کسی قسم کی کوئی آسانی نہیں مل سکی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں ٹیکس  کا ہدف حاصل کرنےکیلئےکوششیں تیزکی گئی وہیں مہنگائی کولگام دینےکیلئےکوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کیےگئے۔

ماہرمعاشیات کہتےہیں ایک سال کےدوران مہنگائی کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہواجس کی اہم وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ ہے۔

بڑھتی  ہوئی مہنگائی پرایک طبقہ ایسا بھی ہےجنہیں یقین ہےکہ مشکل صورتحال عارضی ہےانھیں جلد ریلیف مل جائیگا۔

سبزیوں اورفروٹ کی کاشت مقامی سطح پرکی جاتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثران کی قیمتوں پربراہ راست دیکھا جارہا ہے۔ دالیں جہاں مقامی سطح پر پیدا ہوتی ہیں وہیں درآمد بھی کی جاتی ہیں ڈالرکی قیمت میں ہونیوالےاضافےکا اثران اشیاء کی قیمتوں پربھی دیکھا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں