کابل:شادی کی تقریب میں دھماکہ ، 63 افراد ہلاک، 140 سے زائد زخمی

فوٹو بشکریہ طلوع نیوز ٹوئٹر


کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63افراد ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایاہے کہ  دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں ہوا۔

افغان حکام نے ابتدائی طور پر 6 افراد کے ہلاک اور 20 افراد کےزخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

افغان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے میں وہ کسی بھی طور ملوث نہیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں