ڈبل روٹی اورشیر مال بھی مہنگائی کی زد میں آگئے


لاہور: مہنگائی کے طوفان کی زد میں ڈبل روٹی بھی آ گئی ۔لاہورمیں چھوٹی ڈبل روٹی پچاس اور بڑی کی قیمت سو روپے مقرر کردی گئی ہے۔ بند اور شیرمال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔ 

نانبائیوں کی طرف سے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے  کے بعد اب بیکریوں نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاہے۔ ناشتے کی اہم ضرورت  چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کیا گیاہے۔

ڈبل روٹی کے بڑے پیکٹ کی قیمت میں 10 سے 30 روپے اضافہ کیا گیاہے۔ ڈبل روٹی کی نئی قیمت 100 روپے مقررکردی گئی ہے۔اس سے قبل  ڈبل روٹی کا بڑا پیکٹ 80 روپے سے 90 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

سادہ ڈبل روٹی کے بڑے پیکٹ کا وزن 750 گرام سے 800 گرام مقرر ہے۔ ڈبل روٹی کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 5 سے 10 روپے اضافہ کیا گیاہے۔ ڈبل روٹی کا چھوٹا پیکٹ 50 سے 55 روپے میں فروخت ہو گا۔

ڈبل روٹی کا چھوٹا پیکٹ 40 سے 45 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ چھوٹے پیکٹ کا وزن 375 گرام سے 400 گرام مقرر ہے۔  شیر مال کی نئی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 30 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آٹے، نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھ گئیں: اسپیکر مشتاق غنی کی یاد آگئی


متعلقہ خبریں