فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدحاجیوں کی واپسی


لاہور: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد  حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیاہے۔ نجی ائر لائن کی پہلی پرواز دو سو سات حجاج کرام کو لیکر لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔

حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی  کے لیے پوسٹ حج آپریشن شروع کردیا گیاہے۔ نجی ائر لائن کی پرواز دو سو سات حاجیوں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی ۔

حاجیوں کے عزیزو اقارب نے ائیر پورٹ پر پھولوں کے پار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وطن واپس پہنچنے والے حاجی خوشی سے نہال تھے، پہلی پرواز کے ذریعے پہنچنے والے حاجیوں نے دوران حج حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پراطمینان کا اظہار بھی کیا۔

حج بیت اللہ جیسے عظیم فریضہ کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

ادھر سعودی ائیر لائن کی پرواز سے 298 حجاج ملتان پہنچ گئے۔ جدہ سے اڑان بھرنے والی پرواز صبح ساڑھے چھ بجے ملتان پہنچی۔ ڈائریکٹر حج کمپلیکس سید امتیاز شاہ نے حجاج کو خوش آمدید کہا۔

حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو بہترین قرار دیدیا۔ ہم نیوز سے گفتگو میں حاجیوں نے کہا کہ انہیں دوران حج ٹرانسپورٹ رہائش اور کھانوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

پشاور میں سعودی ایئرلائن کی پرواز 265 سے زائد حجاج کرام کو لیکرگزشتہ رات پہنچی تھی۔  باچا خان ائرپورٹ کے سی او او عبید الرحمان عباسی نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

سی اے اے کی طرف سے پشاور پہنچنے والے حاجیوں کو ہار پہنا کر خوشی آمدید کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی عازمینِ حج مشکلات میں


متعلقہ خبریں