پنجاب کے دس اضلاع میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف

پشاور میں پولیو ری ایکشن کا ڈرامہ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

۔—فائل فوٹو۔


لاہور: پنجاب کے دس اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف ہواہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کی ماہانہ رپورٹ نے پولیو مہم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیاہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت دس اضلاع میں آئی پی وی ویکسین ضائع ہوئی۔

چنیوٹ میں 22 فیصد،لاہور میں 16 فیصد ،جھنگ اور بہاولنگر میں 15 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں14 فیصد سے زائد پولیو ویکسین کا نقصان ہوا جبکہ  ڈی جی خان اور سرگودھا میں 10 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔ گجرانوالہ میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے ۔

واضح رہے کہ  آَئی پی وی ویکسین کے ایک خوراک کی قیمت 580 روپے تک ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ  صوبائی دارالحکومت لاہور، چنیوٹ، چکوال اور راجن پور میں پولیوکے قطرے پلانے میں ٹارگٹ بھی پورے نہ  ہوسکے۔

بڑی مقدار میں آئی پی وی کے ضیاع سے پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں رواں سال 5 پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

دوسری طرف صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور راولپنڈی کے سیوریج میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنوں: تاجروں نے انسداد پولیو مہم کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا


متعلقہ خبریں