ہندوستان نے جرمن نازیوں کا نظریہ اپنا لیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے استعفے دینے کی حامی بھر لی، مگر کس شرط پر؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر اس وقت ہندو نسل پرست، فاشسٹ قیادت اور نظریے کا قبضہ ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے جرمن نازیوں کی سوچ اپنا لی ہے اور 90 لاکھ کشمیری اس وقت حراست میں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر کا محاصرہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہیے تھیں اور وہاں اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ اور نسل پرست مودی حکومت کے کنٹرول میں ہیں، یہ مسئلہ صرف خطے کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا اور یہ سب پاکستان کے لیے بھی خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی 40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراستی کیمپوں اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے اور عالمی برداری کو نوٹس لینا چاہیے، نفرت کا نظریہ، نسل کشی اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب روکنے کےلیے عالمی برادری کو اب کارروائی کرنی ہوگی کیوں کہ اس سے صرف خطہ نہیں ہوری دنیا متاثر ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں