’کامیاب کوچ بننے کیلئے مصباح کو شخصیت مزید مضبوط بنانی ہوگی‘

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اچھا کوچ بننے کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو اپنی شخصیت مزید مضبوط بنانی ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مکی آرتھر کے بعد قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مصباح الحق کا نام سرفہرست ہے جنہیں پاکستان کے بہترین ٹیسٹ کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم ان کی محدود اوورز کی کرکٹ میں کارکردگی ملی جلی تھی۔

مزید پڑھیں: مصباح کو بیک وقت کوچ، چیف سیلیکٹر بنائے جانے کا امکان

مصباح نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو 24 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی دلوائی جبکہ 87 ون ڈے میچوں میں پاکستان 45 میں کامیاب جبکہ 39 میں ناکام رہا۔

ایک انٹرویو میں محمد وسیم کا کہنا ہے کہا کہ مصباح سیدھے سادھے انسان ہیں اور ایک کامیاب کپتان تھے تاہم انہوں نے ضرورت پیش آنے پر بھی اس طرح کی اتھارٹی قائم نہیں کی جو ٹیم کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں چیف سیلیکٹر اور کوچ عہدہ دیا جاتا ہے تو انہیں ایک مضبوط شخصیت بنانی پڑے گی۔


متعلقہ خبریں