ہم ایک اور کربلا کی طرف جارہے ہیں، سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف


درگاہ اجمیرشریف کے گدی نشین خادم سید سرورچشتی نے کہاہے کہ بس بہت ہوگیا،بھارتی مسلمان ناانصافی کا شکار ہیں،ہم ایک اور کربلا کی طرف جارہے ہیں۔

سید سرورچشتی  نے اپنے وڈیو بیان میں سوال اٹھایاہے کہ  یہ کیسا بھارت ہے،یہ کیا ہورہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسا ظلم ہورہاہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72 ویں یوم آزادی آئی ہے بھارتی مسلمانوں کےلیے؟

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے کہا کہ راجستھان میں گروہ کے تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کا فیصلہ قابل مذمت ہے،
6 ملزموں کو بری کردیا گیاہے،کیا آسمان سے بھوتوں نے آکرپہلوخان کاقتل کیا؟

ادھر کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کےخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی،کشمیری اور ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے تہران میں اقوام متحدہ دفتر کے باہرمظاہرہ کیاہے۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پربھارت کےخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور مسئلے کے حل کےلیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے کشمیر کی بھارتی ظالمانہ تسلط سے آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں