“بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی”

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


مڈل ایسٹ آئی” اور “بائی لائنزکے کالم نویس سی جے ورلیمن نےبھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگیکے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار پیش کردیئے۔ 

سی جے ورلیمن کی جانب سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے۔ 

معروف کالم نویس نے مقبوضہ وادی میں 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم اور اجتماعی قبریں دریافت ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

سی جے ورلیمن کے مطابق یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔ اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

ادھر بھارتی عوام بھی مودی کے کشمیر سے متعلق متنازعہ فیصلے کے خلاف آوازیں اٹھانے لگے ہیں۔ سابق فوجی جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیاہے۔

مودی حکومت نے کانگرس کے دو کشمیری رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیاہے لکھنو سے کشمیر پر مظاہرے کے لئے جانے سے پہلے سماجی کارکن کو گھر میں نظر بند کر دیا گیاہے۔

بھارتی بشپ نے دنیا بھر کے مسیحیوں سے کشمیر کی حالت زار پر دعا کی اپیل کر دی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل کپل کاک اور سابق میجر جنرل اشوک مہتا سمیت چھ پٹیشنرز نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

اپنی درخواست میں سابق بھارتی فوجیوں اور بیوروکریٹس نے آرٹیکل تین سو ستر کی منسوخی کو کالعدم قرار دئیے جانے کی درخواست کی ہے۔

ادھرمقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، کانگریس پارٹی کے ترجمان رویندر شرما کو پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر غلام میر کو بھی قابض افواج نے دفتر جاتے ہوئے حراست میں لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر:بھارتی عوام بھی مودی کے متنازعہ فیصلے کےخلاف ہوگئے


متعلقہ خبریں