زرداری راؤ انوارکو گود لینے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ


لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بہادر بچے راؤانوار کو گود میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں بغیر پیش ہوئے ضمانت دی جا رہی ہے اوردوسری جانب نوازشریف کو کینسرمیں مبتلا بیگم کی عیادت کے لیے جانے نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سپریم کورٹ اور اداروں کی ترجمان بن کر سامنے آرہی ہے، اور توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔ کسی کو عدالت عظمی کا ترجمان بننے کا حق نہیں۔

انہوں کہا کہ سپریم کورٹ ایسے اقدامات کا نوٹس لے۔ آزاد عدالیہ جمہوریت کی بنیادی ضرورت ہے، مغززججز قانون اورآئین کا تقدس برقراررکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں، پارلیمنٹ اورعدلیہ سب کا احترام ضروری ہے۔ چوہدری نثارعلی خان اور نواز شریف کے درمیان اختلافات کی خبریں درست ہیں، یہ رائے کا اختلاف ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے اکٹھے ہو کر مشترکہ الیکشن لڑے۔ سب اکھٹے ہو جائیں تو پنجاب میں ایک سیٹ نکال سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام کا کریڈٹ بھٹواورنوازشریف کو جاتا ہے۔ ایک کے گلے میں پھندا ڈال کر لٹکایا گیا اور دوسرے کو نیب کے سامنے گھسیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی کے قانونی و آئینی صدر ہیں۔


متعلقہ خبریں