کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت کے لیے خطرہ قرار

کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت کے لیے خطرہ قرار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کی لپیٹ میں دیگر بھارتی ریاستیں بھی آ سکتی ہیں جو بھارت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔ مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیا جانا بھارتی فیڈریشن کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے یکطرفہ فیصلے نے ریاست کا وفاقی توازن خراب کر دیا ہے کیونکہ آرٹیکل 370 بھارتی آئین کی روح اور لوگوں کی آزادی کا مظہر تھا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت مقبوضہ وادی کے عوام اور سیاسی نمائندوں سے پوچھے بغیر اس وقت ختم کی گئی جب کشمیر میں گورنر راج تھا جو دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

بی بی سی نے خبردار کیا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پہ جو شب خون مارا ہے اس کے بعد ایسا کسی اور بھارتی ریاست کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے جو بھارتی جمہوریت کے لیے خطرناک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلوی کالم نویس نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا

بی بی سی کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتی تھی کیونکہ وہ ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے اس لیے بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ بھارتی سپریم کورٹ کے لیے بھی ایک ٹیسٹ کیس ہے۔


متعلقہ خبریں