’سست سروس‘ پر گاہک نے ویٹر کو گولی ماردی


ویب ڈیسک: فرانس کے دارلحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے شورلی گرینڈ میں ایک گاہک نے ریسٹورنٹ کے ویٹر کو  مبینہ طور پر ’سست سروس‘ فراہم کرنے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق گاہک نے سینڈوچ کا آرڈر کیا تھا، تاہم ویٹر نے سروس پہنچانے میں دیر کردی اور گاہک نے طیش میں اکر اس پر ہینڈ گن سے گولی چلا دی۔  پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ویٹر موقع پر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطا بق 28  سالہ ویٹر کو بازو پہ گولی لگی تھی جو اس کے سینے کو چیر کر نکل باہر نکل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

اس واقع نے مقامی افراد اور ریسٹورنٹ کے عملے کو ششدر کر دیا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس: پیرس کی رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی

ایک خاتون گاہک نے بتایا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ ایسے پر امن ہوٹل میں کسی غریب ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کیا جائیگا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں  شورلی گرینڈ کے علاقے میں ڈرگ بیچنے والوں نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں