لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے قریب تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی جس میں مارٹر اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس میں 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں