ایل او سی فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب


اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ روز گرم چشمہ اور چڑی کوٹ سیکٹر میں دو شہری شہید ہوئے ہوئے تھے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شہید ہو گئے۔ ان کے علاوہ ایک سات سالہ بچہ بھی زخمی ہوا تھا۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج توپ خانے اور مارٹر گولوں سے سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے اور مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

دو روز قبل بھی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں