ڈین جونز بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

لاہور: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے بھی ہیڈ کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو درخواست دے دی۔

ڈین جونز پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹیڈ کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ 2017 میں افغانستان کے انٹریم کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ سمیت دیگر اسپورٹ سٹاف کی بھرتی کے لیے 26 اگست تک اشتہار دے رکھا ہے۔

واضح رہے پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو بیک وقت  بطور ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر کا عہدہ دینے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ پی سی بی ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں دینے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں ہی مکی آرتھر کو عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔


متعلقہ خبریں