فضائی سفر کرنے والوں کاسامان غائب نہ ہو،چیف جسٹس

فضائی سفر کرنے والوں کاسامان غائب نہ ہو،چیف جسٹس | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ فضائی سفری سہولت حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں کا سامان اب کسی صورت غائب نہیں ہونا چاہیے۔

ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سول ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے ایک ایسا طریقہ کار وضع کرے جس سے مسافر پریشانی سے بچ سکیں۔

سماعت کے موقع پر سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرعدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  آپ مسافروں کا سامان غائب کردیتے ہیں، بتائیں پی آئی اے میں کیا بہتری لا رہے ہیں؟

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے جواب دیا معاملات کو بہتر بنانے کےلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے مل کرکام کررہے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں وکیل نے بیان دیا کہ سالانہ 80 لاکھ پاکستانی بیرون ملک سے پاکستان آتے ہیں جن کے لیے کاونٹرز بنائے جارہے ہیں جہاں ان سے تعاون کیا جائے  گا۔

عدالت نے تین ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیاہے کہ کاونٹر سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں کو بروقت سامان فراہم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں