لاکھوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایڈویئر ایپس پلے اسٹور سے خارج


گوگل نے 80 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایڈویئر ایپلیکیشنز (ایپس) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پلے اسٹور سے خارج کر دیا ہے۔

حال ہی میں کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں گوگل نے پلے اسٹور سے 85 ایپس کو نکال دیا ہے۔ نکالی جانے والی ایپس فل اسکرین دِکھائی دینے کے ساتھ اپنے صارفین کو نہ ختم کیے جا سکنے والے لمبے لمبے اشتہارات دِکھاتی تھیں۔

ڈیلیٹ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں سے زیادہ تر پلے اسٹور کی گیمنگ اور فوٹوگرافی کیٹیگری میں پائی جاتی تھیں۔

ان ایپلیکیشنز کی نشاندہی سب سے پہلے ٹرینڈ میکرو کی سیکیورٹی ریسرچر ٹیم نے کی تھی۔

ٹیم نے دیکھا کہ ان ایپس میں ایڈویئر پانے جاتے ہیں جن کا پتا اس وقت چلتا ہے جب صارف اپنا اسمارٹ فون اَن لاک کرتا ہے۔

فون اَن لاک ہونے کے بعد فُل اسکرین پر ایسے اشتہارات چلنے لگ جاتے ہیں جنہیں بند بھی نہیں کیا جا سکتا۔

فون میں بھرتی کیے جانے کے بعد یہ ایپس کچھ عرصہ تک غیرفعال رہتی ہیں۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ ایپس فون میں چھُپ جاتی تھیں اور غیر محسوس کن انداز میں ان کا شارٹ کٹ اسکرین پر بن جاتا تھا۔

اس طریقہ کار کے باعث اگر صارف ’ڈریگ اور ڈراپ‘ آپشن کے ذریعے ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کرتا بھی تھا تو بھی کامیاب نہیں ہو پاتا تھا۔


متعلقہ خبریں