سلطانہ صدیقی اوپن کراچی کی چیئرپرسن منتخب



ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کامیابیوں کے سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اوپن کراچی کی چیئر پرسن منتخب ہو گئی ہیں۔

سلطانہ صدیقی کا انتخاب اوپن کراچی کے چارٹر اراکین کی جانب سے بورڈ الیکشن میں کیا گیا۔ منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ بطور صدر، ڈاکٹر ذکی الدین احمد وائس چیئرمین جبکہ سہیل اعزاز بطور سیکرٹری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اوپن کراچی نامی ادارہ اوپن گلوبل کا پہلا چپٹر ہے جو کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے باہر قائم کیا گیا ہے۔

اس ادارے کو قائم کرنے کا مقصد شمالی امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

رواں برس کے آغاز میں سلطانہ صدیقی کو سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مارچ 2019 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ’اعتراف ایوارڈ‘ بھی ان کے نام کیا گیا تھا۔

2015 میں انڈین ٹیلی وژن اکیڈمی کی جانب سے بھی دبئی میں منعقد ہونے والے”گریٹ ویمن ایوارڈز 2015“ میں ہم نیٹ ورک کی صدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ”گریٹ اسکرول آف آنر (میڈیا) کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں