نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا

فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کے کارنامے سامنے آئیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے حمزہ شہباز کو چوہدری شوگر ملز میں شامل تفتیش کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر ملز میں شیئرز اور سرمایہ کاری سمیت دیگر معاملات سے متعلق پوچھ کچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سے چوہدری شوگر ملز کے ذریعے مبینہ  طور  پر  بیرون ملک منتقل کی گئ  رقم سے متعلق سوالات کیے گیے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو چوہدری شوگر ملز سے بھی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔

نیب نے حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کی کہ چوہدری شوگر ملز کی رقم کس اکاؤنٹ میں آتی تھی۔ حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ انہوں نے الیکشن کمشن کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے شئیرز ظاہر کیوں نہیں کیے۔

نیب پہلے سے ہی حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز، مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب احتساب عدالت میں اپنی انکوائری رپورٹ حمزہ شہباز کی ائندہ پیشی پر جمع کرائے گا۔

 


متعلقہ خبریں