وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

ہوشیار: درآمدی سامان کی دستاویزات تیار رکھیں، جانچ پڑتال ہوگی

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پہ بطورخاص غور و خوص ہو گا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے وقت جو معاشی اہداف مقرر کیے تھے وہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کس حد تک حاصل کیے جا سکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق معاشی ٹیم کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو زیر تکمیل منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے اندرونی و بیرونی امور کے باعث معیشت میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کا بھی اجلاس میں جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج کا بڑا فیصلہ

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں یہ حکمت عملی بھی طے کی جائے گی کہ خطے کی موجودہ  صورتحال سے ملکی معیشت پہ منفی اثرات مرتب نہ ہوں اور جو اہداف مقرر کیے گئے ہیں ان کا حصول یقینی ہو۔

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کے اہم رکن چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی خصوصی ہدایت پر ایف بی آر اور کسٹمز کی مشترکہ خصوصی ٹیمیں بھی یکم ستمبر سے درآمدی اشیا کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا آغاز کررہی ہیں تاکہ ایک جانب ملک میں ہونے والی اسمگلنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے تو دوسری جانب ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ ہو۔


متعلقہ خبریں