جعلی بینک اکاؤٹس کیس: ناصر عبداللہ وعدہ معاف گواہ بن گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤٹس کیس میں دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ احتساب عدالت نے ناصر عبداللہ کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیئے۔ انہوں نے دبئی سے پاکستان آکر بیان قلم بند کرایا۔

سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور زرداری کے قریبی ساتھی عبدالغنی مجید سمیت دیگر ریفرنس میں نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی بڑی گرفتاریاں

ذرائع نے بتایا کہ ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ہیں، ان کو احتساب عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔

ناصر عبداللہ کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر حتمی فیصلہ چئیرمین نیب کریں گے۔

ناصر عبداللہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزم نامزد تھے۔


متعلقہ خبریں