پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست  کو طلب کرلیا گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست  کو طلب کرلیا گیاہے۔ 

شام پانچ بجے طلب کئے گئےپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی خطاب کرینگے۔ قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرمملکت  کا مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔

موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال 13 اگست کو ختم ہو چکا ہے۔

قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کیا گیاہے۔

آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں تو پارلیمانی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس  پاکستان کے نومنتخب ایوان زیریں (قومی اسمبلی) اورایوان بالا (سینیٹ) کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر 2018 کو منعقد ہوا جس سے نومنتخب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا تھا۔  14ستمبرکو قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:مقبوضہ کشمیر کی صورتحال:اسپیکر قومی اسمبلی کا دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط

متعلقہ خبریں