اسلام آباد میں پانی والی پلاسٹک بوتلوں پر پابندی نہیں، ڈپٹی کمشنر


اسلام آباد: ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے کہا ہے کہ وفاقی دارولحکومت میں پانی والی پلاسٹک بوتلوں پر پابندی نہیں، تاہم پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

یہ بات انہوں نے پلاسٹک بیگ پر پابندی اور اس میں حائل مشکلات سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اباد میں پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کےلیے لوگ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کے خاتمے کیلے ہر کسی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیر مملیکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ان 128 ممالک میں سے ہیں جہاں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پل اور سڑکیں نہیں بنانی، بلکہ پہاڑوں اور درختوں کو لینڈ مافیا سے محفوظ رکھنےکے لیے اقدامات کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھی پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کی سمری منظور

زرتاج گل نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں اس پرعمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کلین گرین پاکستان میں مدد کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ۔
وزیر مملیکت نے کہا کہ پاکستان کے کئی شہروں میں 20 سال سے کچرا نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو حکومت کی مدد کرنی چاہیے،حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مہم میں بھرپورمدد کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ،زرتاج گل
وفاقی حکومت نے 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگائی ہے، اور 20 روپے کے نئے بایو ڈیگریڈیبل بیگ متعارف کرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں