بالی وڈ حسیناؤں نے بیبو کے گھر کس کی سالگرہ منائی


ممبئی: بالی وڈ کی ملکہ کرینہ کپور کے گھر گزشتہ رات ایک بہت بڑی سالگرہ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بالی وڈ کی حسیناؤں سمیت تمام بڑے اداکارشریک ہوئے۔

کرینہ کپور

لیکن یہ سالگرہ جوان دلوں کی دھڑکن سیف علی خان کی تھی نا ہی سوشل میڈیا کے ستارے تیمورعلی خان کی۔ بلکہ کرینہ کپور کے گھراُن کے والد رندھیر کپور کی سالگرہ پارٹی ہوئی۔

سالگرہ کا کیک اداکار رندھیر کپورکے نواسے نواسیوں کی جانب سے تھا۔ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اور کرشمہ کپور کی بیٹی سمرن اور بیٹے کیان کا نام خوبصورت انداز میں کیک پر لکھا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ کیک پر وی لو یو نانا بھی لکھوایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی پارٹی کی تصویروں نے دھوم مچا دی۔

پارٹی میں رندھیر کپور کی بیوی ببیتا اور بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ کے علاوہ بہت سارے اداکاروں نے شرکت کی۔

ببیتا کپور، رندھیر کپور اور کرشمہ کپور

کرشمہ کپور کے ساتھ اُن کے بچوں بھی پارٹی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

کرشمہ کپور بیٹی سمرن اور بیٹے کیان کے ہمراہ

متعلقہ خبریں