نیب نے اپنے قیام سے اب تک 326 ارب روپے ریکور کئے، چیئرمین نیب

اسد منیر کی مبینہ خودکشی: چیئرمین نیب کا خود انکوائری کا فیصلہ

فائل فوٹو۔–


چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 326 ارب روپے جبکہ صرف سال  2018 میں  30 ارب روپے ریکور کئے۔ 

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ 19 ماہ کے دوران نیب نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں،نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 1249 بدعنوانی کے مقدمات دائر کئے۔

چیئرمین نیب نے کہا نیب افسران بدعنوانی کیخلاف جنگ میں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے بھرپور محنت اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔ نیب کو شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

چیئرمین نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نیب نے آگاہی تدارک اور انفورسمنٹ پر مشتمل سہ جہتی پالیسی اختیار کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے،احتساب سب کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز احتساب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین نیب کا اہم حکومتی شخصیت کیخلاف تحقیقات کا حکم


متعلقہ خبریں