’میرا کریئر، میری مرضی‘

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بالآخر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے جب ان سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال پوچھا تو 38 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’میرا کریئر، میری مرضی۔‘

2003 میں ڈیبیو کرنے والے محمد حفیظ نے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ہار مان لینے جیسے لفظ کو وہ جانتے ہی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کامیاب کوچ بننے کیلئے مصباح کو شخصیت مزید مضبوط بنانی ہوگی‘

کچھ عرصے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تاہم شعیب ملک اور محمد حفیظ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سے محمد حفیظ سمیت ٹیم کے کئی کھلاڑی تنقید کی زد میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں