منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے،مشعال ملک

مقبوضہ وادی میں لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، مشعال ملک

فوٹو: فائل


لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے  کہ منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی جارحیت عالمی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔

مظاہرے میں تاجر برادری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل مشعال ملک نے لاہور چمبر آف کامرس کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سلب کرلیے گئے۔ منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے جینے کا حق چھینا جارہاہے۔ بھارتی جارحیت عالمی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو بھی گھر سے نکلتا ہے اسے مارا جاتا ہے۔ مقبوضہ وادی میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوجی ہونے کے باوجود مزید فوج کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیریوں کی مشکلات بڑھیں لیکن معاملہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا، ملیحہ لودھی


متعلقہ خبریں