متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی


اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس( اے پی سی) کی  اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تمام جماعتوں نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں  مولانا فضل الرحمان کو اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن موخر کرنے کی درخواست کی ۔

اپوزیشن جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ مکمل تیاری کے ساتھ تمام جماعتوں کو مل کر اسلام آباد مارچ کرنا چاہیے۔ تیاری کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا حتمی تاریخ نہ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چھوٹی جماعتوں نے بڑی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

چیئرمین سینیٹ انتخابات سے متعلق تحقیقات مکمل نہ ہونے پرعوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کی طرف سے کڑی تنقید کی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ ازور و شور سے غداروں کو سامنے لانے کا کہا گیا ہوا کچھ نہیں؟ پی کے میپ اور نیشنل پارٹی نے بھی تحقیقات سے متعلق سوال اٹھائے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن تحقیقات سے متعلق واضح جواب نہ دے سکیں۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرف سے اجلاس میں موقف اختیار کیا گیاکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جلد نام سامنے آجائیں گے۔

چھوٹی جماعتوں نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ اعتماد کی فضا برقرار رکھنے کے لئے مخالفت میں ووٹ دینے والوں کو جلد بے نقاب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ اپوزیشن کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ


متعلقہ خبریں