آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر وزراء کا ردعمل

مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: وفاقی وزراء نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی مدت ملازمت میں تین سال کی  توسیع کو سیکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت قرار دے دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  فیصلہ کشمیر اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ جنرل باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف مدت میں توسیع کے وزیراعظم کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی بطور چیف مدت میں توسیع علاقائی سلامتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے خوش آئند ہو گی،میری نیک تمنائیں جنرل باجوہ کے ساتھ ہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید بولے فیصلے سے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ جمہوری حکومت اورفوج ایک پیج پر ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا آرمی چیف کی مدت میں توسیع موجودہ حالات کی سنجیدگی کا ادراک ہے۔ ہم تاریخ کے اہم دوراہے پر ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ تسلسل کا واضح پیغام ہے، فیصلہ کشمیراورخطے کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیاہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید بولے کہ فیصلے سے دنیا کو پیغام دیا گیا ہےکہ جمہوری حکومت اورفوج ایک پیج پرہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ آرمی چیف کی عہدے میں توسیع موجودہ حالات کی سنجیدگی کا ادراک ہے۔ ہم تاریخ کے اہم دوراھے پر ہیں۔

صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بہترین فیصلہ کیا ،جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر قیادت پاک فوج کی کامیابیاں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع


متعلقہ خبریں