اسٹاک مارکیٹ: دو روز میں 1653 پوائنٹ کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رحجان رہا اور سرمایا کار کافی متحرک رہے۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29562 پر تھا اور دن کے اختتام پر آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں اچھا خاصا کاروبار ہونے کے باوجودہ الیکٹریکل مصنوعات بنانے والی کمپنی پی اے ای ایل کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور فی شیئر کی قیمت میں 1٫32 کی کمی ہوئی۔

کے ایم ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور کیپکو سمیت دیگر کمپنیاں آج منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔

اسکرین شاٹ

دن کے اختتام پر انڈیکس 856 پوائنٹ کے اضافے سے 30419 رہا جب کہ 109,051,340 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,176,483,783 پاکستانی روپے رہی۔

منگل کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے اور 100 انڈیکس 182.09 پوائنٹس اضافے کے بعد 29 ہزار 744 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

یاد رہے گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 797 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سارا دن کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

سوموار کے روز100 انڈیکس 28 ہزار 764 پوائنٹس پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد کاروبار مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروبار کا اختتام 797 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس پر ہوا۔

ہفتے کے پہلے دن 76,330,110 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,653,406,740 رہی۔


متعلقہ خبریں