عمران خان کی بشری مانیکا سے شادی – تصویری ریویو

عمران خان اور بشری مانیکا کے نکاح خوان، دلہن کو نکاح نامے میں درج تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔


لاہور: تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے حالیہ اعلان میں اپنی روحانی پیشوا (پیرنی) بشری مانیکا سے تیسری شادی کا اعتراف کر لیا ہے۔

ذیل میں عمران خان اور بشری مانیکا کے نکاح کی کچھ تصاویر دی جا رہی ہیں جن میں دلہا، دلہن سمیت ان کے قریبی احباب نظر آرہے ہیں۔

عمران خان کے بشری مانیکا سے نکاح کے بعد کی تصویر – ہم نیوز
عمران خان اور بشری مانیکا کے نکاح خوان، دلہن کو نکاح نامے میں درج تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
65 سالہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے۔

عمران خان کے اپنی پہلی بیوی جمائمہ سے دو بیٹے ہیں۔ ان کی دوسری اہلیہ ریحام خان کے ساتھ شادی چند ماہ ہی برقرار رہی جس سے دونوں کو کوئی اولاد نہیں ہے۔

بشری مانیکا کے ساتھ پی ٹی آئی سربراہ کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے ہی عمران خان اور ریحام خان کا نکاح بھی پڑھایا تھا۔

پنجاب کے علاقے پاکپتن سے تعلق رکھنے والی بشری مانیکا تقریبا پچاس برس کی ہیں۔ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے وٹو خاندان سے متعلق خاتون کے پہلے شوہر سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔

پینسٹھ سالہ عمران خان کا تعلق میانوالی کی نیازی برادری سے ہے۔ کپتان کی نئی اہلیہ کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ غیرسیاسی رہیں گے جب کہ پردہ برقرار رکھیں گی۔


متعلقہ خبریں