کشمیر کی صورتحال، سعودی ولی عہد کا عمران خان کو ٹیلی فون

، سعودی ولی عہد کا عمران خان کو ٹیلی فون

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت گزشتہ رات ہوئی۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے

اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور عمران خان سے بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت  سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنےکی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں سے تجارت اور اسٹرٹیجک معاملات پر بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت خراب ہے لیکن ان کی گفتگو اچھی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں