وہ ممالک جہاں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد ہے


فیس بک کے زیرِ ملکیت پیغام رسانی کی سب بڑی اور مقبول ایپلیکشن ’’ واٹس ایپ ‘‘ کے صارفین کی تعداد قریباً 1.5 بلین افراد پر مشتمل ہے۔

یہ امر قابلِ افسوس ہے کہ بعض ممالک نے نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس اور ایپلیکشنز کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے اور واٹس ایپ بھی ان میں شامل ہے۔

جن ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

چین:

چین کی حکومت کی جانب سے سیاسی مہمات کے موقع پر واٹس ایپ میں موجود انتہائی مضبوط انکریپشن کے فیچر کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

اس سے قبل بھی چین میں واٹس ایپ پر گاہے بگاہے عارضی طور پر پابندی کا نفاذ کیا جاتا رہا ہے جو بعد ازاں ہٹا لی جاتی تھی۔

شمالی کوریا:

شمالی کوریا کے آمر حکمران کم جونگ ان عسکری پالیسیوں کی وجہ سے  آئے روز بین الاقوامی خبروں میں رہتے ہیں اور اس ملک میں مواصلاتی نظام پر عائد کی گئی پابندیاں اتنہائی ظالمانہ تصور کی جاتی ہیں۔

اس ملک کے باسیوں کو حکومتی پروپیگنڈا کے سوا کسی بھی قسم کی معلومات تک رسائی کا حق نہیں دیا گیا جبکہ انٹرنیٹ کے استعمال پر بھی  کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

اسی وجہ سے شمالی کوریا میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر سمیت پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کے استعمال پر مخصوص پابندی عائد ہے۔

کیوبا:

حالیہ دنوں میں شمالی امریکہ کے ملک کیوبا میں ڈرامائی انداز میں انٹرنیٹ اور پیغام رسانی کے ذرائع پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔

کیوبن حکومت کی اس اقدام کی وجہ یورپین یونین کی جانب سے پابندی کا اطلاق کر دیا گیا جبکہ دنیا بھر کی حکومتوں نے کیوبا سے احتجاج بھی کیا۔

کیوبا کو آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں سب سے نچلے درجے میں رکھا گیا ہے۔

شمالی امریکا کے اس ملک میں سیاستدانوں، صحافیوں اور طالب علموں کے لیے قانونی طور پر انٹرنیٹ اور پیغام رسانی کی ایپلیکشن (واٹس ایپ) کے استعمال پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔

 ایران:

ایران گزشتہ 40 سالوں میں صحافیوں کے لئے انتہائی مشکل ملک ثابت ہوا ہے اور یہاں پر سنسرشپ کی نوعیت انتہائی سنگین ہے۔

پیغام رسانی کی بڑی ایپلیکشن واٹس ایپ پر بھی ایران میں وقتاً فوقتاً پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔

شام:

جنگ زدہ ملک شام کی حکومت نے سیاسی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کے استعمال پر سخت قسم کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واٹس ایپ کے علاوہ شام میں ویڈیوز دیکھنے کی مقبول ویب سائٹ یو ٹیوب اور فیس بک پر بھی پابندی کا نفاذ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات:

متحدہ عرب امارات میں مقامی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فروغ دینے کی غرض سے  واٹس ایپ کی کالنگ اور ویڈیو کالنگ کے فیچر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں