مہندی کی تقریب میں ماہرہ کا ’نوری‘ پر رقص، ویڈیو وائرل


پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی مہندی کی تقریب میں فلم سپر اسٹار کے گانے نوری پر رقص کیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ماہرہ خان نے کراچی میں اپنے قریبی دوست ظہیر بابر جو کہ ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں، کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم سپراسٹار کے دیگر گانوں پر بھی رقص کیا۔

 

View this post on Instagram

 

#Superstar #mahirakhan performing on her song #Noori at #BabarZaheer’s Mehndi ❤️? @mahirahkhan Music by @superstarmovieofficial

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

تقریب میں ماہرہ نے سیاہ اور سنہری رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

#MahiraKhan is performing at #BabarZaheer’s mehndi ?? @mahirahkhan

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

اس موقع پر اداکارہ کے ساتھ ہانیہ عامر، سپراسٹار کے ہدایت کار احتشام الدین اور آذان سمیع خان بھی موجود تھے۔

بابر ظہیر ایک نامور میک اپ آرٹسٹ ہیں، ساتھ ہی ساتھ ان کا شمار ماہرہ خان کے قریبی دوستوں میں کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ پر ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ ریلیز ہوئی ہے جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

’سپر اسٹار‘ میں ماہرہ خان کے ہمراہ بلال اشرف نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔


متعلقہ خبریں