روحانی پیشوا سے نکاح کے بعد کپتان کی جانب سے ولیمے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سے نکاح کے بعد ولیمہ کے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بیرون ملک جانے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پیر کو سامنے آنے والی اطلاع میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ولیمے کا اہتمام کریں گے۔

ولیمے کی تقریب چند دن تک عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے اعلان کے مطابق سادگی اور وقار سے آراستہ اس تقریب میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔

عمومی توقعات کے برعکس عمران خان نے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد عمران خان نے فوری طور پر بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں