سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان


کراچی: صوبہ سندھ میں ایک اہم حکومت شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سے تین صوبائی وزراء کی بھی گرفتاری کا امکان  ہے۔

اہم حکومتی شخصیت اور وزرا کی گرفتاری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عمل میں آئے گی۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی بڑی گرفتاریاں

گزشتہ روز کیس میں دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت نے ناصر عبداللہ کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیئے۔ انہوں نے دبئی سے پاکستان آکر بیان قلم بند کرایا۔

سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور زرداری کے قریبی ساتھی عبدالغنی مجید سمیت دیگر ریفرنس میں نامزد ہیں۔


متعلقہ خبریں