کشمیریوں کو آزاد فضا میں جینے کا حق حاصل ہے، امریکی رکن کانگرس


امریکی رکن کانگرس ایورٹ کلارک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کومودی کی جانب سےوادی پرقبضےکے خوف سے آزاد ہو کر جینے کا حق حاصل ہے۔

ایورٹ کلارک کا کہنا تھا کہ کئی امریکی ارکان کانگریس نےبھارت کےخلاف بیانات جمع کرائے ہیں۔

امریکی رکن کانگرس نے کہا کہ جانتی ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدلنےکی کوشش کررہا ہے۔ بھارت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ کشمیر میں جارحیت بندکرے اور کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔

ایورٹ کلارک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خودارادیت، عبادت کرنے اور مرضی سے زندگی گزارنےکا حق حاصل ہے۔

امریکی رکن کانگرس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، ہم سب کو مل کر کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی اور احتجاج کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں گزشتہ 15 روز سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث مقامی افراد کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

کرفیو کے دوران قابض بھارتی افواج نے چار ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرکے جیلوں اور عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے جب کہ جگہ جگہ لگے فوجی ناکوں کے سبب وادی چنار فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کررہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے اپنے آئین کی شق 370 کا خاتمہ کر کے اسے دو حصوں لداخ اور کشمیر میں تقسیم کر دیا اور دونوں ریاستوں کو مرکزی حکومت کے ماتحت کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں