پنجاب: تعلیم کی ’ابتر‘ صورتحال میں وزیراعلیٰ کا ضلع بازی لے گیا

منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں جنوبی پنجاب کو اس بری طرح ’نظرانداز‘ کیا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا ضلع ابتر تعلیمی صورتحال کے حوالے سے اول نمبر پہ آگیا۔

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف محکمہ تعلیم کی ضلعی درجہ بندی رپورٹ میں ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم کی ضلعی درجہ بندی اساتذہ، طلبا کی حاضری، امتحانی نتائج اور سرکاری اسکولوں کی حالت زار پرتیار کی جاتی ہے۔

جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت  مکمل کیا جائے،عثمان بزدار

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کی تیار کردہ ضلعی درجہ بندی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کی درجہ بندی میں جنوبی پنجاب کے اضلاع سب سے پیچھے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنا ضلع ڈیرہ غازی خان اس لحاظ سے بازی لے گیا ہے کہ تعلیم کی ابتر صورتحال کے حوالے سے وہ آخری نمبر پہ آیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی درجہ بندی کے حوالے سے جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق بہاول نگر 35 ویں، مظفر گڑھ 34 ویں، رحیم یار خان 33 ویں، راجن پور 28 ویں، خانیوال 26 ویں اور لیہ 23 ویں نمبر پر ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قصور، سرگودھا اور ننکانہ صاحب کے علاقوں میں قائم اسکول درجہ بندی کے لحاط سے پہلے تین نمبروں پر رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب کا محکمہ تعلیم درجہ بندی میں پہلے پانچ اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران کو دو ماہ کی تنخواہ بطور ’شاباشی‘ دے گا۔

عید پر چھٹیاں نہیں کروں گا بلکہ فیلڈ میں جاؤں گا،عثمان بزدار

حیران کن امر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی خیبرپختوںخوا حکومت کی جو کامیابیاں عوام الناس کو گنوائی تھیں ان میں اول نمبر پہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری تھی جو کے پی میں لائی گئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی برسراقتدار آنے سے قبل اور حکومت سنبھالنے کے بعد بھی تسلسل کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی معیار کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں