ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا گھیرا تنگ

ٹیکس ناہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا گھیرا تنگ

لاہور: ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے گھیرا تنگ کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی میں تیزی لاتے ہوئے پی آر اے نے جوہر ٹاؤن میں واقع کیفے آرگینو پر 39 لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آر اے نے کیفے کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

ہوشیار: درآمدی سامان کی دستاویزات تیار رکھیں، جانچ پڑتال ہوگی

ذرائع کے مطابق کیفے آرگینو کے ذمہ نومبر 2018 سے جون 2019 تک کے درمیانی عرصے کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کیفے کی جانب سے صارفین سے سیلز ٹیکس کی وصولی باقاعدگی سے کی جاتی ہے لیکن وہ پی آراے کو ادائیگی نہیں کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آر اے نے کیفے آرگینو کی انتظامیہ کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے لے دس دن کی مہلت دی ہے بصورت دیگر اس کو سیل کردیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدارآئی تو وزیراعظم عمران خان نے سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کے نیٹ ورک میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا اور وہ تسلسل کے ساتھ سرکاری ریونیو میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔

نیا مالی سال،ساڑھے 5 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا فارمولا

عمران خان نے اس ضمن میں متعدد مرتبہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر سرکاری خزانہ لوٹنے والوں، ٹیکس چوروں اور قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف رہ چکنے والوں کو رعایت نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی کی حکومت سرکاری خزانے میں اضافے کے لیے ٹیکس وصولی کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جاری اسمگلنگ کے خاتمے کی بھی کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں