نیب کا پیٹرولیم ڈویژن کے ایک دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ن لیگی کارکن نیب آفس میں داخل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کروہاں سےاہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایل این جی کیس سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔ نیب نےایل این جی  کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان ایل این جی لمیٹڈ عدنان گیلانی کی تقرری کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیاہے۔

نیب کی طرف سے الزام عائد کیا گیاہے کہ سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم آفس کے اعتراضات کے باوجود عدنان گیلانی کو سی ای او لگایا۔

نیب ذرائع کا کہناہے کہ عدنان گیلانی کو آئل اینڈ گیس کے شعبے میں ناتجربہ کار ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی عدنان گیلانی کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔

قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہناہے کہ اس معاملے پر تفتیش ہوگی کہ شاہد خاقان عباسی نے عدنان گیلانی کو سی ای او پی ایل ایل کیوں لگوایا ؟

یہ بھی پڑھیے: ایل این جی اسکینڈل،شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں