سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی قیمتوں میں کمی|humnews.pk

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 88 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 435 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 75 ہزار 874 روپے ہوگئی۔

روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 88 ہزار روپے پر آگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 865 روپے کمی کے بعد 75 ہزار 439 روپے ہوگئی۔


متعلقہ خبریں