اب خون نکالے بغیر ذیابیطس لیول چیک کریں


پاکستانی طالبعلم نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے بغیر خون نکالے بغیر ذیابیطس لیول چیک کیا جا سکتا ہے۔

خون میں شامل گلوکوز کو ماپنے کے اس آلے کے ذریعے نبض کی رفتار بھی چیک کی جا سکتی ہے۔

جامعہ اقرا کے طالب علم محمد فیضان نے اس مشین کو ’غیر جراحتی آلے‘ کا نام دیا ہے جو کہ انہوں نے ڈاکٹر عرفان نفیس کی زیرنگرانی بنائی ہے۔

محمد فیضان کا کہنا ہے کہ اس آلے کی تشکیل دو سال کی انتھک محنت اور تحقیق کی مرہون منت ہے۔

یہ دستی آلہ انفراریڈ سنسر، ایل ای ڈی، فوٹو ڈائیوڈ، آئی سی اور دوسرے سرکٹس پر مشتمل ہے۔ مریض اس ڈبے نما آلے میں جب انگلی رکھیں گے تو اس پر روشنی پڑے گی اور ڈسپلے پر خون میں شوگر لیول لکھا آجائے گا۔

غیر جراحتی آلے کی ایجاد سے ذیابطیس کے شکار افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 سے 4 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔

اس آلے کی ایجاد سے ان مریضوں کے لیے خون میں شوگر لیول چیک کرنا آسان ہو جائے گا، خاص طور پر وہ مریض جو دن میں ایک بار سے زائد شوگر لیول چیک کرتے ہیں اس آلے سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

غیر جراحتی آلے کا ایک مثبت پہلو یہ  بھی ہے کہ یہ جیب پر بھاری نہیں پڑتا۔ اس منفرد آلے کی قیمت صرف 1500 روپے ہے۔


متعلقہ خبریں